سی آئی اے پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا

Written by on February 25, 2022

سی آئی اے پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار   کے مطابق  سابقہ صوبائی وزیر اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پرحملہ میں ملوث سہولت کار محسن  کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزم محسن نے بلال یاسین پر حملے کے لیے شوٹرز کو اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کی۔ملزم محسن واردات کے مرکزی ملزم حسیب عرف وکی کا دست ِ راست ہے۔ملزمان نے 31دسمبر2021کی رات بلال یاسین کو فائرنگ کر کے شدیدزخمی کر دیا تھا۔ملزمان کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج ہواتھا۔ڈی ایس پی سی آئی اے سٹی کوتوالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتارکیا۔فائرنگ کرنیوالے دونوں شوٹرز قاصد اور ماجد پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔سفاک ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے جسے جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist