روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب ایردوان کا رد عمل بھی سامنے آگیا

Written by on February 25, 2022

ترکی کے صدررجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ روس کا یوکرین پر حملہ ناقابل قبول ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔روس یوکرائن صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ علاقائی سالمیت کیلئے ترکی یوکرین کی حمایت کرتا ہے۔ان کاکہنا تھا  کہ میں نے اپنا حمائیتی پیغام یوکرائینی صدر تک پہنچا دیا ہے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ روس نے یوکرین کا ایئر ڈیفنس نظام تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب یوکرینی فوج کےسپریم کمانڈر ان چیف نے روسی فوجوں کو زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دیا ہے جب کہ یوکرینی فوج نے مشرق میں 50 روسی فوجی مارنے اور 6 روسی فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist