پنجابی انگریزی اساتذہ اور امریکی قونصل خانہ لاہور نے طلباء کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے نئی تنظیم کی بنیاد رکھ دی

صوبائی دارلحکومت میں امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے نے پاکستان ٹیچنگ انگلش ٹو  سپیکرزآف ادرلینگویجز (پاکٹیسول) کی نئی وسطی پنجاب شاخ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انگریزی سکھانے کے ادارے کی یہ چھٹی برانچ  منصوبہ میں شامل آ ٹھ شاخوں میں سے ایک ہے۔  جناب مکانیولے نےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور پاکستان کی معاشی ترقی میں معاونت کے لئے انگریزی زبان سیکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔  انگریزی سکھانے کا یہ ادارہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور امریکی حکومت کے اشتراک سے قائم کیا گیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکٹیسول انگریزی زبان سکھانے سے وابستہ افراد کو اپنے علم، تجربے اور بہترین طریقہ کار کو بانٹنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔  قونصل جنرل مکانیولے نے کہا کہ امریکہ زیادہ خوشحال اورپرامن مستقبل کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مسٹر مکانیولے نے انگریزی سیکھنے کے  کامیاب پروگراموں کے  لئے فراہم کردہ لگن، محنت اور عزم  کے لئے  یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے مزید کہا کہ انگریزی زبان سیکھنے کو فروغ دینا اور انگریزی اساتذہ کی معاونت پاکستان کے ساتھ امریکی شراکت داری کی اولین ترجیح ہے۔  قونصل جنرل نے کہا کہ انگریزی بین الاقوامی رابطےکی زبان ہے اوردنیا بھرکے ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کوآسان بنانے میں مدد دیتی ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گوجرانوالہ میں امریکی مشن کے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام اور مظفر آباد میں ایکسیس اور انگلش ورکس! دونوں پروگراموں کی شراکت دار ہے۔  یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ملتان اور ڈی جی خان میں انگلش ایکسیس پروگرام منعقد کرنے کے لیے شراکت دار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ یونیورسٹی فیصل آباد اور لنکن کارنر وہاڑی میں انگلش ورکس! پروگرام منعقد کرنے میں معاون اور مدد گار ہے۔  قونصل جنرل مکانیولے نے اپنے خطاب میں  پاکستان بھر میں انگریزی زبان کے اساتذہ اور طلبا کے لئے نیٹ ورکس فراہم کرنے والے ان اہم شراکت داروں کی خدمات کو سراہا اور تسلیم کیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *