برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب ایک اہم کام میں ان شاءاللہ کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں اور خاص طور پر بڑا مالی فائدہ بھی حاصل ہونے کی امید ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کسی بھی بات کو لے کر غم زدہ ہو گئے ہیں۔ وہ اب جلد اپنے لئے خوشخبری سن لیں گے۔ بدنظری بار بار تنگ کرتی ہے۔ اس کاس مستقل انتظام کریں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک بڑا کام ہوتے ہوتے رک جائے گا۔ اس وقت مالی ضرورت پوری ہو سکتی ہے اور آپ کو ابھی بڑی ضرورت کے لئے کچھ انتظار کرنا ہی پڑے گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں مبتلا ہیں جو ناجائز ہے تو فوراً واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آج وقت ساتھ ہے کل شاہد ایسا موقع ہی نہ ملے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج وہ شخص قریب ہونے کی کوشش کرے گا جو پہلے بھی آپ کو نقصان دے چکا ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا کر چکا ہے۔ اس لئے بے حد محتاط بھی رہیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی طرف سے چھوٹی رقم کا حصول ممکن ہوگا۔ آج کا دن اچھا ہے مگر لگتا ہے جیسے آپ کی لاپرواہی کی نظر ہو رہا ہے۔ اس لئے اب توجہ ضروری ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج روحانی حوالے سے کچھ بہتری آئی ہے۔ آپ پچھلے کافی دنوں سے جس مسئلے کا شکار تھے۔ اس میں اب آپ کو ان شاءاللہ نجات ملنے کی امید بھی ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ اپنے لئے نیا کاروبار کا سلسلہ بنانا چاہتے ہیں وہ ابھی تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ ان شاءاللہ موجودہ کام میں ہی بہتری ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات اب پہلے جیسے نہیں رہے۔ آپ کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا ہوگا اور کسی بھی شخص کے معاملے سے ہر صورت دور رہنے کی کوشش کریں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس مشکلات نے پریشان کر رکھا ہے۔ اس میں سے نکلنے کے قدرتی اسباب ضرور بنیں گے۔ آپ اللہ پاک سے دعا کریں اور ساری بات صرف دعا کی ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جو خریدنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے زیادہ جلد بازی نہ کریں۔ آپ کو اللہ نے چاہا تو اس سے بہتر چیز مل جائے گی، بس تھوڑا سا صبر ضرور کر لیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو شخص بیماری اور بندش میں مبتلا ہے وہ روزانہ سورة بقرہ کی 41دن لگاتار تلاوت دن میں ایک بار ضرور کریں۔ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔
Leave a Reply