مہلک کورونا وائرس سے اموات کی تعداد میں پھر اضافہ ہو گیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 43 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 232 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ۔ ملک بھر میں مثبت کیس زکی تعداد 2.95 فیصد رہی ۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح 2.18 فیصد رہی جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4.91 فیصد رہی ۔ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے کیسز مثبت آنے کی مجموعی شرح 3.79 فیصد جبکہ کراچی میں شرح 3.82 فیصد رہی ۔
خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ مثبت کیسز صوابی شہر میں سامنے آئے جہاں شرح 12.5 ریکارڈ کی گئی ، پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 5.53، مردان میں 9 فیصد رہی ۔
وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد جبکہ بلوچستان میں کیسز مثبت کی مجموعی شرح 3 فیصد اور گلگت بلتستان میں 5 فیصد رہی۔
Leave a Reply