پاکستانیوں کیلئے نئی پریشانی، عالمی مارکیٹ میں تیل مزید مہنگا ہوگیا

Written by on February 23, 2022

روس یوکرین کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہوگیا،  برینٹ کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی۔

ڈبلیو ٹی آئی کی قمیت 92 ڈالر 35 سینٹس فی بیرل ہو گئی جب کہ امریکی منڈیوں میں مندی رہی۔روس کے صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ 2014 میں ہونے والی جنگ بندی کے معاہدے ‘منسک’ کے خاتمےکا اعلان کردیا ہے۔

پیوٹن نے مشرقی یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے انتظامی آرڈر پر دستخط کردیے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist