سمندر میں دھرنا جاری ، کراچی بندر گاہ تاحال بند

Written by on February 23, 2022

کراچی بندرگاہ ایک دن بعد بھی کھل نہ سکی.14  جہاز لنگ انداز نہیں ہو سکے۔کراچی میں ماہی گیروں کی جانب سے بندرگاہ کے چینل کا گھیراؤ جاری ہے ۔ احتجاج کو  تقریباًچوبیس گھنٹے کا وقت گزر گیا ہے تاہم بندرگاہ ابھی تک کھولی نہیں جا سکی۔ چینل بند ہونے سے اب تک 14 جہاز لنگر انداز نہیں ہوسکے۔

وزیراعظم کے مشیر بحری امور محمود مولوی کے ماہی گیروں کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔ محمود مولوی کہتے ہیں آج پھر بات چیت ہوگی۔ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایکشن ہو گا۔ماہی گیروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں بلوچستان سمیت دیگرسمندری حدود میں شکارکی اجازت دی جائے۔ کشتیاں ضبط کرنےکےساتھ بھاری جرمانوں کوبھی روکا جائے۔مشیر بحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت بندرگاہ کو اس طرح بند نہیں رکھ سکتے ۔ آج ماہی گیروں سے مذاکرات کا آخری راونڈ ہوگا۔ ہم نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو ایکشن ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist