ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on February 23, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 کسی بھی قریبی عزیز دوست و غیر کا بالکل اعتبار مت کریں۔ نقصان والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ بلاوجہ پریشانی میں آ جائیں گے۔ آج تو صدقہ بھی دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 ایک رکا ہوا کام کسی وقت بھی ہو جائے گا اور آپ کی ذہنی پریشانی کم ہو سکے گی جو لوگ مالی طور پر کمزور ہیں وہ ان شاءاللہ اب بہتری میں آئیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 اولاد کے حوالے سے ابھی مکمل توجہ درکار ہے۔ صحت کاخانہ بھی کمزور ہے اور کسی جانب سے بلاوجہ کی پریشانی تنگ کر سکتی ہے، یہ وارننگ ہے اگر بات سمجھ گئے ہوں تو۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ خود کو ٹھیک کریں۔ اپنی اصلاح کریں۔ نیت صاف ہوگی تو بڑے کام سیدھے ہو سکین گے۔ آج کا دن ایک اہم فیصلے کی جانب پیش قدمی کروا رہا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا جاہتے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں۔ آج جلد بازی میں کام شروع نہ کریں۔ ان دنوں زحل زائچے میں رکاوٹ پیدا کر سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 جو کام بن نہیں پا رہا تھا۔ امید ہے کہ اللہ کی مرضی اور حکم سے وہ غیر متوقع انداز سے ایسا ہو گا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ آج عزت میں اضافہ ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 دل قابو میں رہے گا تو بڑے مسئلے ٹھیک رہیں گے۔ اس لئے زیادہ باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ یاد رکھیں کہ روحانی قوت اس وقت شدید کمزور ہے ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 آپ جلد بازی میں اپنا کام خراب کر رہے ہیں۔ اس وقت قدم قدم پھونک کر رکھنے کی ضرورت ہے۔ کوئی انجانی مخالفت آپ کا پیچھا کر رہی ہے۔ یہ خیال رہے بس۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 محنت رائیگاں جا رہی ہے۔ آپ خود استخارہ کریں گے تو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کو اب کیا کرنا ہے۔ آج بہرحال ہر کام کو کرنے سے پہلے سو بار اس بارے میں سوچیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 نوکری میں تبدیلی یا ایک وقت میں دو جگہ پر کام کرنے کی آفر آ سکتی ہے جو لوگ بے روزگار تھے۔ اب ان شاءاللہ کام پر لگ جائیں گے اور کچھ رقم بھی ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 دل کسی ایک مقام پر رکتا ہی نہیں ہے اور کسی دن آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال دے گا۔ اس لئے توبہ کرکے جس قدر ممکن ہو واپسی کا راستہ اختیار کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 اللہ پاک سے دوری مشکلات میں اضافی کا سبب ہے۔ نماز کو پکڑیں اور اپنے معاملات پر خصوصی توجہ دیں۔ اپنی کمائی کا پانچ فیصد حصہ غریبوں کو دیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist