سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کے انتقال پر وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا بیان بھی آگیا

Written by on February 23, 2022

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سابق وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی رحمن ملک کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رحمن ملک کی رحلت کی خبر سن کر دکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعا ہے اللہ تعالی مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اللہ تعالی رحمن ملک کے درجات بلند کرے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بھی سابق وزیر داخلہ، سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ کا سینیٹر رحمان ملک کے لواحقین و اہل خانہ کے ساتھ دلی اظہار تعزیت، انہوں نے  مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist