برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کی شہباز شریف کے خلاف تحقیقات

Written by on February 23, 2022

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز اور ان کے صاحبزادے سلیمان شریف سے سوئس آف شور اکاؤئنٹس کے بارے میں بھی تحقیقات کی ہیں۔این سی اے معلوم کرنا چاہتی تھی کہ ذوالفقار احمد نے شریف فیملی کی رقم آف شور اکاؤئنٹس میں تو نہیں رکھی۔این سی اے نے شہباز شریف کے اثاثوں اور انیل مسرت کے تعلقات کا جائزہ بھی لیا۔سلیمان شہباز اور برطانوی تاجر ذوالفقار احمد کے مالی معاملات کو بھی بغور دیکھا گیا۔ کئی بزنسز کے مالک ذوالفقار احمد اپریل تا نومبر 2019 میں سلیمان کے اکاؤئنٹس میں 204,940,59 پاؤنڈ منتقل کئے تھے۔ذوالفقار احمد کی آف شور کمپنیز میں شریف فیملی کا نام تلاش کرنے کیلئے سوئٹزلینڈ، اٹلی، امریکہ اور دبئی میں بھی تحقیقات کی گئی۔ذوالفقار احمد کے تمام اکاؤئنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔این سی اے نے ذوالفقار احمد سے سلیمان کو 13 ٹرانسفر اور رقم کے ذرائع کے متعلق بھی سوالات کئے۔ذوالفقار احمد سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کارٹر رک سے 220,000 پاؤنڈ کی رقم سلیمان کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست کیوں کی اور پھر منسوخ کیوں کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist