متحدہ عرب امارات خام ہیروں کی سب سے بڑی منڈی بن گیا، کس ملک سے یہ اعزاز چھینا؟

Written by on February 22, 2022

متحدہ عرب امارات خام ہیروں کی دنیا کی سب سے بڑی منڈی بن گیا، اس کی تصدیق دبئی ملٹی کموڈیٹیز سنٹر (ڈی ایم سی سی )نے کی ہے۔

ڈی ایم سی سی کے چیئرمین احمد بن سلیمان نے دبئی ڈائمنڈ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات دنیا میں خام ہیروں کی سب سے بڑی منڈی بن چکا ہے،  2021 میں یہاں 22.8 ارب ڈالر مالیت کے ہیروں کے سودے ہوئے۔ اس سے پہلے خام ہیروں کی سب سے بڑی منڈی بیلجیم تھا۔

انہوں نے بتایا کہ  2020 اور 2021 کے دوران امارات میں ہیروں کی تجارت میں 83 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بہت جلد امارات خام کے ساتھ ساتھ تیار ہیروں کی بھی سب سے بڑی منڈی بن جائے گا۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist