صوابی کی عائشہ گِل نے پہلی اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی

Written by on February 22, 2022

صوابی کی عائشہ گِل نے صوبے کی پہلی اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ( اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی ، عائشہ گِل کو اے آئی جی جینڈر ایکولٹی تعینات کیا گیا ہے ۔

عائشہ گِل خواتین ، ٹرانس جینڈرز اور  بچوں کے حقوق پر کام کریں گی ، اس ضمن میں سنٹرل پولیس آفس میں جینڈر ایشوز کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور سوات میں فرنٹیئر کونسٹیبلری ( ایف سی ) کی 114 سالہ تاریخ میں پہلی  خاتون ضلعی کمانڈنگ آفیسر کی پوزیشن پر تعینات کی گئی تھیں ۔

گزشتہ برس صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist