“اپنا کوڑا اپنے پاس رکھو” سری لنکا نے کچرے کے 45 کنٹینرز برطانیہ کو واپس بھیج دیے

Written by on February 22, 2022

سری لنکا نے غیر قانونی طور پر لایا گیا کچرا کنٹینرز میں بھر کر واپس برطانیہ کو بھجوا دیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق سنہ 2017 سے 2019 کے دوران برطانیہ سے استعمال شدہ میٹرس اور کارپٹس کے نام پر بڑی تعداد میں کچرا بھجوایا گیا۔  اس کچرے میں دراصل ہسپتالوں کا فضلہ، انسانی اعضاء اور دیگر زہریلی اشیا شامل تھیں۔

سری لنکا کے کسٹمز حکام کے مطابق مجموعی طور پر برطانیہ سے 263 کنٹینرز  بھجوائے گئے تھے جن میں تین ہزار ٹن کچرا تھا۔ اس کچرے کی پہلی کھیپ ستمبر 2020 میں 21 کنٹینرز کی صورت میں واپس بھجوائی گئی تھی ، ان کنٹینرز میں ہسپتالوں کا فضلہ شامل تھا۔اس کچرے کی آخری کھیپ آج 45 کنٹینرز کی صورت میں واپس بھجوائی گئی ہے۔

یہ کوڑا سری لنکا کی ایک مقامی کمپنی نے امپورٹ کیا تھا، کمپنی کا کہنا تھا کہ ان کنٹینرز میں استعمال شدہ میٹرس ہیں جن سے وہ سپرنگ نکال کر ری سائیکل کریں گے۔ سنہ 2019 میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ امپورٹر نے 180 ٹن کچرا 2017 اور 2018 کے درمیان انڈیا اور دبئی بھی بھجوایا تھا۔

حالیہ سالوں کے دوران ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے ایشیائی ملکوں میں کچرا بھجوانے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے میں انڈونیشیا، ملائیشیا اور فلپائن نے بھی سینکڑوں کی تعداد میں بھجوائے گئے کچرے کے کنٹینر انہی ملکوں کو واپس بھیجے ہیں جہاں سے وہ آئے تھے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist