پیکا آرڈیننس عدالت میں چیلنج کریں گے ، سید یوسف رضا گیلانی نے اعلان کر دیا

Written by on February 21, 2022

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پیکا آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ۔ 

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا آرڈیننس لانے کا مطلب ہے کہ حکومت خوف کا شکار ہے ۔کہ حکومت نے نوکریاں دینے کی بجائے لوگوں کو بےروزگار کردیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے ڈالر کی قیمت نیچے لانےکا وعدہ  کیا تھا مگر ملک میں مہنگائی اور غربت بے حد بڑھ چکی ہے ،  پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ 27 فروری کو کراچی سے  نکلے گا جو لاہور سے ہوتا ہوا 8 مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  جب عمران خان کنٹینر پر تھے تب میڈیا ان کے ساتھ تھا تو اب کیوں نہیں ہے ، حکومت میڈیا پر قدگن لگارہی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین نہیں رکھتی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist