پاک ،بھارت آبی مذاکرات یکم مارچ سے شروع ہوں گے، زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبے سمیت اہم امور زیر بحث آئیں گے

Written by on February 21, 2022

پاک بھارت آبی مذاکرات یکم مارچ سے ہوں گے ، تین   روزہ مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے جس میں دریائے چناب پر  زیر تعمیر آبی منصوبے سمیت دیگر معاملات زیر بحث آئیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  مذاکرات کیلئے  پاکستانی وفد کی قیادت پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ   جبکہ بھارتی وفد کی نمائندگی بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کریں گے۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سید مہر علی شاہ نے بتایا کہ مذاکرات  میں  بھارت کی جانب سے  دریائے چناب پر زیر تعمیر متنازعہ آبی منصوبے پر بحث  کریں گے ،  بھارت میں زیر تعمیر پکل ڈل، لوئرکلنائی اور دیگر منصوبوں پر بات کی جائے گی جبکہ  پانی کے بروقت ڈیٹا کی فراہمی پر بھی گفتگو ہو گی۔

واضح رہے کہ  تین خواتین سمیت 10 ارکان پر مشتمل بھارتی وفد 28 فروری کو پکل ڈل ، کیرو ، لوئر کلنائی منصوبوں پر تین روزہ مذاکرات کیلئے  پاکستان آئے گا ، دونوں ممالک  10 نکاتی ایجنڈے پر انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت سندھ واٹرز کے مستقل کمیشن کی سطح پر گفتگو کیلئے تیار ہیں ۔ ایجنڈے میں پن بجلی کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist