صحافی اطہر متین قتل کیس میں کچھ سراغ ملے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ کا دعویٰ

Written by on February 21, 2022

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کیس میں پولیس کے ہاتھ کچھ سراغ لگے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ  صحافی اطہر متین کا قتل قابل مذمت ہے، انہوں نے پولیس کو ملنے والے سراغ سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ، سید مراد علی شاہ  نے کہا کہ عوام کےجان ومال کو ہرصورت محفوظ بناناہے،ملکی معاشی حالا ت کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہواہے،صورتحال سے خود اور حکومت کو بری الزمہ قرار نہیں دے رہا ،سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئےاہم فیصلےکیےجائیں گے ،کراچی پولیس سے کہا ہے کہ اپنی تجاویز میرےپاس لائیں ،کچھ عرصہ پہلے آئی جی کی مشاورت سے تبدیلی لائے تھے،نیشنل ایکشن پلان سے صوبوں کو تقریبا نکال دیاگیا.

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھ پرتنقید ہوتی ہے مگر میں  برانہیں مناتا،  مردم شماری ہماری مرضی کےبغیرمنظورہوئی،افغانستان میں جو کچھ ہورہا ہے وہ ہم بھی بھگت رہےہیں ۔ایپکس کمیٹی 20 نکات پر بنی تھی جس میں سٹریٹ کرائم شامل نہیں تھا، سندھ کے  32ارب روپے کاٹے گئے ہیں ، مہنگائی کے طوفان اور بیروزگاری پر بلاول بھٹو عوام کے پاس جا رہے ہیں ، کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کی ضرورت نہیں ، کالا باغ ڈیم کو سندھ اسمبلی تین بار مسترد کر چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف پٹرول 12 روپے مہنگا کر رہی ہے دوسری جانب صحافی کی پٹائی لگائی گئی ،  ہم عوام کے پاس یہی پیغام لے کر جا رہے ہیں کہ عمران خان کوجانا پڑے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist