برقع پوش نوجوان کا خنجر سے حملہ، دو ڈاکٹر زخمی لیکن دراصل وہ کس خاتون کو قتل کرنے آیا تھا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

Written by on February 21, 2022

 کراچی کے جناح ہسپتال میں خنجر لے کر آنے والے ایک برقع پوش نوجوان نے حملہ کرکے دو ڈاکٹروں کو لہولہان کردیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی اور ہسپتال میں ہی دھرنا دیدیا،  رپورٹ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر اسی وارڈ میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹرکو قتل کرنےکی غرض سے آیا تھا۔

نیوز کے مطابق اتوار کی شب جناح ہسپتال کے جنرل سرجیکل وارڈ نمبر 3 میں ایک برقع پوش نوجوان گھس گیا، جس کا مبینہ طور پر ڈاکٹروں سے جھگڑا ہوا، اس دوران ملزم نے اپنے پاس موجود خنجر سے ڈاکٹروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو ینگ ڈاکٹر زخمی ہوئے۔ شور مچانے پر لوگ جمع ہو گئے جنہوں نے برقع پوش نوجوان کو پکڑ لیا، فوری طور پر پولیس طلب کی گئی اور ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 واقعے کے بعد  ڈاکٹر جمع ہو گئے، انہوں نے اس حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فراہم کرنےکا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس واقعے کا مقدمہ فوری درج کرنےکا مطالبہ کیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکٹر کو جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں ان کی مرہم پٹی کے بعد میڈیکولیگل سیکشن نے ایم ایل رپورٹ درج کرلی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist