امریکی صدر بائیڈن روسی ہم منصب پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے لئے اصولی طور پر رضامند ہوگئے

Written by on February 21, 2022

وائٹ ہاس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کے ساتھ ملاقات بارے” اصولی طور پر اتفاق” کرلیا ہے۔

ساکی نے بائیڈن اور پوٹن کے ممکنہ سربراہ اجلاس کی تصدیق فرانس میں ایلیسی پیلس کے ایک بیان کے بعد کی جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں صدور نے ایک ورچوئل ملاقات کے لئے ” اصولی طور پر اتفاق” کرلیا ہے ،جس پر انہیں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے راضی کیا ۔ انہوں نے اتوار کو بائیڈن اور پوٹن کو الگ الگ کال کی تھی۔ ساکی نے کہا کہ یہ سربراہ اجلاس اگلے ہفتے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ملاقات کے بعد ہوگا، اس کے لئے روس کی جا نب سے یوکرائن پر حملہ نہ کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ ہم سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔ اگرروس اس کی بجائے جنگ کا انتخاب کرے تو ہم فوری اور شدید نتائج دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ تازہ ترین پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکہ یہ دعوی کرتا رہا ہے کہ روس کسی بھی وقت اپنے پڑوسی ملک پر حملہ کرسکتا ہے جبکہ روس نے واشنگٹن پر “ہیجان خیزی” کا الزام لگاتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist