2دہائیاں سعودی عرب میں تارکین وطن کی خدمت کے بعد ڈاکٹر طارق ملک وطن واپسی کیلئے تیار

Written by on February 20, 2022

ڈاکٹر طارق ملک 22 سال سعودی عرب میں بشمول  15 سال  الطائف میں   خدمات انجام دینے کے بعد مستقل پاکستان روانہ ہورہے ہیں ، اس عرصہ میں وہ اپنی طبیعت کے مطابق اہل وطن تارکین کی فلاحی  خدمات سے بھی جڑے رہے – وہ اس عرصہ میں  پاکستان قونصلیٹ کے معاون کی حیثیت سے مختلف امور پربھی کام کرتے رہے ، ، پاکستان کمیونیٹی سکول میں بھی پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کے تعاون سے تقریبا 5 سال  قونصلیٹ جدہ کے زیر سرپرستی فری میڈیکل کیمپ میں بھی شمولیت کی سعادت نصیب رہی. –

ڈاکٹر طارق نے بتایا کہ سکول میں یہ فری میڈیکل  کیمپ خود مقامی پاکستانی ہی سیاسی گروپوں کی سازشوں اور بد خواہوں کی بدولت بند ہوگیا تھا.- شہروں میں خدمات کے علاوہ حی میں امریکن ہارٹ ایسوسی کے تحت بیسک لائف سپورٹ ( BLS) انسٹرکٹر ھونے کے ناطہ  ڈاکٹروں اور نرسوں کی تربیت بھی کرتے رہے کہ ” انسانی جان کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد کیسے بچایا جائے ”، – وطن واپسی کے بعدکی مصروفیات کے سوال پر کہا کہ ذاتی کلینگ بنانے کے علاوہ  پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن راولپنڈی برانچ  کے پلیٹ فارم سے ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپ لگایا کرتے تھے اور اب دوبارہ اس کو شروع کریں گے. – ڈاکٹر طارق ملک کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ج کے دنوں میں پاکستان حج ویلفیئر گروپ کے ساتھ مل کر حاجیوں کی خدمت اور فری میڈیکل کیمپ منی اور مکہ بھی کرتے رہے.     

ڈاکٹر طارق نے نیز بتایا کہ سعودی عرب ہلیے پاکستان کمیونیٹی اسکول کے پرنسپل محترم قیصر خان نے شیلڈ پیش کی


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist