وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈ کے ذریعے اب تک 7لاکھ63 ہزار افراد فائدہ اٹھا چکے ہیں،قومی صحت کارڈ نیا پروجیکٹ ہے،جس کی پیچیدگیاں جلد ختم ہو جائیں گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ قومی صحت کارڈ پر کچھ لوگ تنقید صرف اس لیے کرتےہیں کہ یہ پروجیکٹ عمران خان نے شروع کیا،تنقید سے لوگ بد زن ہوتے ہیں اس سہولت سے جو حکومت انہیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اس وقت 73 فیصد پنجاب کی آبادی کو صحت کارڈز سے مصتفد ہو رہی ہے۔آج کے دن تک 7لاکھ63 ہزار افراد صحت کارڈز سے فائدہ آٹھا چکے ہیں،نیا پروگرام ہے کچھ نہ کچھ مسائل ضرور ہو جاتے ہیں،صحت کارڈز کے متعارف کروانے کے بعد سرکاری اسپتالوں میں بوجھ کم ہوا ہے۔نئے بننے والے 90 فیصد تک ہسپتال اگلے سال مکمل ہو جائیں گے، اب تک 48 ہزار سرکاری ہسپتالوں میں نوکریاں دی جا چکی ہیں 50 ہزار مزید نوکریاں دی جائیں گی۔
وزیر صحت پنجاب نے نواز شریف کے پاکستان میں علاج کے سوال پر سر پکڑ لیا اور کہا کہ میں نے نواز شریف کا علاج پہلے بھی یہاں بہترین کروایا تھا اب بھی آ جائیں تو بہترین علاج کروائیں گے۔
Leave a Reply