پاک فوج کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، ایک جوان شہید

Written by on February 20, 2022

شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کا  ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں حبیب نواز عرف شکیل، وحید اللہ، عبدالرحمان اور محمد اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچویں دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان  28 سالہ شبیر احمد شہید ہوا ہے جس کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اسلحے میں مشین گنز، دستی بم اور  مختلف اقسام کی گولیاں شامل ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist