وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اردو میڈیم سرکاری سکولوں کو انگریزی میڈیم سکولوں کے برابر لانے کا اعلان

Written by on February 20, 2022

 وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اردو میڈیم پرائمری سکولوں کے معیار کو بہتر کر کے انگریزی میڈیم سکولوں کے برابر لانے کا اعلان کر دیا۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کی بہتری کی جامع پالیسی مرتب کی جائے گی،تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے شعبہ تعلیم میں اصلاحات ناگزیر ہیں،گزشتہ ادوار میں شعبہ تعلیم کی ترقی میں موثر پالیسی کا فقدان رہا، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ ہوتا ہے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے۔

سردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں،اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے معیار میں بہت زیادہ فرق ہے،تعلیمی معیار کے فرق سے بچوں میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے،بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے شخصیت سازی کی اشد ضرورت ہے ،محکمہ تعلیم اردومیڈیم اسکولوں کے معیار کی بہتری کیلئے پالیسی سازی کرے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist