برطانیہ میں آنے والے بدترین طوفان میں تین افراد ہلاک
Written by Prime FM92 on February 20, 2022
برطانیہ میں کئی دہائیوں میں آنے والے بدترین طوفان میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
طوفان یونس سے آنے والی تیز ہواؤں نے درختوں کو گرا دیا اور ملبہ ہوا میں اڑتا دکھای دیتا رہا۔طوفان کی وجہ سے لندن میں 30 سال کی ایک خاتون، ہیمپشائر میں 20 سال کا ایک لڑکا اور مرسی سائیڈ میں 50 سال کے مرد کی موت واقع ہوئی۔آئل آف وائٹ پر 122 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواوں نے انگلینڈ میں ریکارڈ قائم کردیا۔اس طوفان نے سکول بند کر دیے، سفر میں خلل ڈالا اور چھتیں اکھاڑ دیں۔جمعہ کی رات تک تقریباً 400,000 گھر بجلی سے محروم تھے۔یورپ میں دیگر مقامات پر پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
جنوب مغربی انگلینڈ اور ساؤتھ ویلز کے ساحلی علاقے، جنوب مشرقی انگلینڈ کے ساتھ ساتھ، جمعہ کو صبح سویرے میٹ آفس کی جانب سے ریڈ ویدر وارننگ جاری کیے جانے کے بعد الرٹ کر دیا گیا تھا کہ لوگوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔