پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں تقریب، ممبران کی شرکت

سعودی عرب میں پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ریاض ریجن کے نائب صدر عامر بشیر کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سنئیر ارکان کے علاوہ ممبران نے شرکت کی جبکہ سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ بھی شریک ہوئے. 

سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے نائب صدر عامر بشیر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوچکا ہے اور وزیراعظم عمران قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور ملک کو درپیش مشکلات سے نکال رہے ہیں جبکہ ملک میں صحت کارڈ، احساس پروگرام اور نوجوان یوتھ پروگرام کے علاوہ دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے انقلاب برپا کیا گیا ہے. 

سفارت خانہ پاکستان کے ویلفیر اتاشی سہیل بابر وڑائچ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی ملک کا فخر ہیں جو متحرک اور فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور وزیراعظم  عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کی بہتری کے خواہشمند ہیں جن کے لئے سفارت خانہ پاکستان کمیونٹی اور ورکرز کے مسائل کے لئے کام کر رہا ہے. 

تقریب سے سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان عمر جنجوعہ، زبیر خان بلوچ ،عالم خان اور دیگر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس دور میں سوشل نیٹ ورک کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور پی ٹی آئی کہ سوشل میڈیا ٹیم پارٹی موقف کو لوگوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے ہمارا مقصد صرف اپنی حکومت کو سپورٹ کرنا ہے اور ہم وزیراعظم عمران خان کا ہراول دستہ ہیں. دیگر مقررین میں عبدالقیوم خان، احمد بشیر، شبریز اختر، قیصر جاوید، چوہدری نذیر، رشاد مندوخیل، بخت شیر خان، نثار اعوان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *