خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ فورس نے ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

Written by on February 19, 2022

خیبرپختونخوا میں ینگ ڈاکٹرز اور کورونا ریپڈ رسپانس فورس نے  آج سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سےبائیکاٹ  کا اعلان کردیا، ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہسپتالوں میں کورونا کی ڈیوٹیاں نہیں کی جائیں گی اورفنڈز نہ ملنے تک بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر فیصل خان کے مطابق ینگ ڈاکٹرزاور کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر  آج سے ڈیوٹیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔    انہوں نے مزید  کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور ان کے اکاؤنٹنٹ کورونا فنڈز کی ریلیز میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist