ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on February 19, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 اللہ پاک نے چاہا تو آج ایک اچھا اور مددگار دن ثابت ہوگا۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ رقم بھی ہاتھ لگ سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 کسی کے حقوق نہ رکھیں۔ آپ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اپنے اندر کے غصے کو دبائیں اور معاف کرنا سیکھیں۔ اللہ آپ کو بھی ضرور معاف کر دے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 صحت کا صدقہ دیں۔ آپ کے لئے آج بے حد ضروری ہے اور حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات بھی ٹھیک رکھیں۔ اللہ نے چاہا تو اصلاح ہو گی تو سب کچھ اچھا ہو جائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ایک بار پھر آپ اپنی قسمت آزمائیں اور آج جس کام میں چاہے رسک ضرور لے سکتے ہیں۔ کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ ویسے اب دن بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 ضروری کامون میں ہاتھ ڈالیں باقی تمام کام فی الحال ابھی رہنے دیں ورنہ آپ کو ناکامی ہوگی۔ آج ہونے والی ایک اہم تبدیلی آپ کے لئے آنے والے دنوں کے لئے خوشخبری ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 ایک بھی آج کل بھروسے کے قابل نہیں ہے۔ اس لئے ہر ایک سے محتاط رہنا ہوگا۔ آج کا دن کاروباری حضرات کے لئے اچھا ہے۔ اس میں مزید سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 روحانی طور پر ان شاءاللہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ آپ کو نماز پر توجہ رکھنا ہوگی تمام معاملات میں اپنی نیت صاف کر لیں اور آج آپ کو اس کا خود بخود اندازہ ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔ ورنہ بات بگڑ جائے گی۔ آج کا دن اچھا اور روحانی طور پر مضبوط ہے۔ بس باوضو رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ایک دوست بحکم اللہ آپ کے حق میں مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ وہ مدد کرے گا اور جس مقصد کے لئے قدم اٹھانا چاہتے ہیں اٹھا سکتے ہیں، ان شاءاللہ کامیابی ضرور ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 اولاد کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات طے ہو سکے گی اور جس طرح کی بندش و نحوست محسوس کی جا رہی تھی، وہ بھی اب ٹوٹ چکی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 کاروباری حالات اچھے ہوں گے۔ سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور جہاں سے رقم کی امید تھی وہ بھی اب ہاتھ میں آتی نظر آ رہی ہے۔ روزگار کا مسئلہ بھی اب تیزی سے حل ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 صحت کا صدقہ دیں۔ ہو سکے تو ضروری ٹیسٹ وغیرہ ضرور کرائیں، تاکہ تسلی ہو سکے آج کا دن تھوڑا سا مشکل ہے۔ بس ہر کام میں اپنے اللہ کی رضا کو ضرور شامل رکھیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist