رواں سال انرجی کی طلب میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اوپیک نے ایسی پیشگوئی کردی کہ پاکستانی ابھی سے پریشان ہوجائیں

Written by on February 19, 2022

آرگنائزیشن آف دی پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک ) کے ریسرچ ڈائریکٹر عائد قحطانی نے پیشگوئی کی ہے کہ سنہ 2045 تک دنیا بھر میں انرجی کی طلب میں 28 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل انرجی فورم سے خطاب کرتے ہوئے عائد قحطانی نے کہا کہ کورونا کے بعد معیشتوں کی بحالی کیلئے ہر طرح کے انرجی وسائل کی طلب میں اضافہ ہوگا اس لیے لانگ ٹرم پالیسیاں بنانی پڑیں گی۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ رواں سال کے دوران انرجی کی طلب میں 4.2 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں کیونکہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پٹرولیم انڈسٹری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ کورنا کی وبا نے سپلائی چین کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے آئل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist