کورونا وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا مزید33 گھروں میں صف ماتم بچھ گئی جبکہ دو ہزار 400 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
حالیہ اموات کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 950 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 96 ہزار 693 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔
سندھ میں پانچ لاکھ 62 ہزار597 افراد کورونا سےمتاثر ہوئے ۔ پنجاب میں چار لاکھ 97 ہزار 820 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ 13 ہزار762 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 613 ، بلوچستان میں 35 ہزار 187 ، آزاد جموں و کشمیر میں 42 ہزار429 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 285 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔
Leave a Reply