کراچی میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی وزیر اعظم نے بھرپور مذمت کی اور کہا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم نے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کر دی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ واضح رہے کہ آج صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے نجی ٹی وی سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ۔
Leave a Reply