موٹروے پولیس کا ویژن مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی ہے: آئی جی موٹرویز

Written by on February 18, 2022

ڈی آئی جی موٹروے محمد سلیم نے کہا ہے کہ آئی جی موٹرویز انعام غنی کی ترجیحات پر موٹر وے پولیس مصروف عمل ہے۔ آئی جی موٹرویز انعام غنی کا وژن مسافروں کو محفوظ سفر کی فراہمی ہے۔

 ڈی آئی جی محمد سلیم نے نے سیکٹر ٹو کا دورہ کیا،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  اہلکار  دوران پیٹرولنگ افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے چوکس رہیں۔ ان رجسٹرڈ گاڑیوں، اوور لوڈنگ،تیز رفتاری، ون وے کی خلاف ورزی اور غیر ،حتاط ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔  موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ٹریفک کو منظم کرنا ہے۔ پیٹرولنگ  افسران ہائی وے پر  محفوظ سفر کو یقینی  بنائیں۔ کسی بھی مسافر کی  ہیلپ کال پر فوری مدد کو پہنچیں۔

 ترجمان موٹر وے پولیس سینٹرل زون ے مطابق ڈی آئی جی محمد سلیم نے  افسران کو روڈ یوزرز سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت ہے۔ ڈی آئی جی  محمد سلیم کا مختلف بیٹوں کا دورہ کیا اور رہائشی سہولیات میں بہتری کی ہدایت بھی کی۔جبکہ ڈی آئی جی محمد سلیم نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist