صحافی اطہر متین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، وزیر اعظم

Written by on February 18, 2022

  کراچی میں نجی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین کے قتل کی وزیر اعظم نے بھرپور مذمت کی اور کہا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ   سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعظم نے    ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اطہر متین کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ واضح رہے کہ آج صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے نجی ٹی وی سماء نیوز کے سینئر پروڈیوسر اطہر متین اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist