طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری ، وزیر اعظم نے سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا

Written by on February 17, 2022

وزیر اعظم عمران خان نے سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجراء کر دیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ طلباکی شکایت پرفیصلہ کیاکہ ماڈرن سسٹم لائیں۔

اسلام آباد میں سکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  دوران تعلیم سکالرشپس ختم ہونےسےطلباکومشکلات کاسامناتھا، اقتدار میں آنے  کے بعد   سکالرشپس    کا کوئی   اندازہ نہیں تھا،سکالرشپس   طلبا کو  مشکلات کےحوالے سے شکایات رہتی تھیں ،سکالرشپس کےذریعےہم تعلیم کےنظام کوبہتربناسکتےہیں،سکالرشپ کمپلینٹ پورٹل سے  طلبا کی شکایات  کا ازالہ کیاجاسکے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کئی مضامین کےلوگ پاکستان میں ملتےہی نہیں،کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی،رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپس  کا مقصد قوم  کی تعمیر  ہے ،رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشید ہ ہے ،رسول اللہ  ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے ، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس   صحیح  اور غلط کا فرق  بتانے کے لیے ہیں،رسول اللہ  ﷺکےراستے پر چلنے سے  عظیم  رہنما  جنم لیتے ہیں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ  نوجوانوں کو  رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس   سے فائدہ اٹھا نا چاہیے ،سکالرشپ  میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو   منفرد کامیابی  بن  جاتی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist