ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on February 17, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 زائچہ تو آج اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے، مگر آپ سستی کا مظاہرہ کرکے ایک اچھے وقت کو ضائع کررہے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ محسوس ہو رہی تو صرف صدقے سے کام لیں بس۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 صورت حال آج اچھی اور آپ کے حق میں بہتر دکھائی دیتی ہے۔ آپ کو اللہ پاک کا نام لے کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کرنا ہوگی اور جس بھی طرف سے امید ہے رقم مل جائے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ کا دل آج کل آپ کے بس میں نہیں ہے۔ اس لئے لگام گھوڑے کو جلد لگام ڈالیں اگر خیریت چاہتے ہیں تو ورنہ بڑے نقصان اور رسوائی سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ خبردار کیا جا رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 روزگار اور نوکری میں ٹینشن دینے والا ستارہ آج زائچے سے نکل جائے گا۔ اس لئے تھوڑا سا صبر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کی دعا سمجھ لیں کہ اب قبولیت حاصل کر رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 عزت کا خیال کرنا ہوگا۔ کوئی ایسا کام نہ کریں، جس کی وجہ سے اس پر صرف آئے یاد رکھیں کہ یاری دوستی خاص طور پر چھوڑنا ہوگی اور فون پر بھی دوستیاں کرنے سے باز آ جائیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 (حقوق العباد) کے حوالے سے ابھی بھی آپ غلطی پر ہیں۔ تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں۔ اصل صورت حال سامنے آ جائے گی جس قدر ممکن ہو ان معاملات کی اصلاح کریں تب حالات بدلیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ نماز پر توجہ دیں اور اپنی نیت کو صاف کرلیں۔ بار بار سچی توبہ کرکے توڑ دیتے ہیں۔ ایسا کب تک چلے گا۔ اب ایسا مت کریں، سیدھا چلیں اور اللہ پاک آپ کے راستے کھول دیں گے، ان شاءاللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 ٹینشن کیسی کیوں نہ ہو، میرے اللہ نے چاہا تو اس سے نجات ملے گی اور آپ کو اپنی ضرورت کے تحت کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ آج کا دن بیماری کو بھی بھگائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 چند ضروری فیصلے کرنے ہوں گے اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ زندگی بدلنے کے لئے رسک لینا ضروری بھی ہے۔ قدم اٹھائیں۔ اللہ پاک آپ کی مدد فرمائیں گے۔ بس نیت صاف ہو تو۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جس قدر ممکن ہو اپنے قریبی لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ اس میں دوست بھی شامل ہو سکتے ہیں جو آپ کو دھوکا دے سکتے ہیں۔خیال رکھیں کہ اب ایسا ہوا تو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کو آج عزت ملنے اور اپنے معاملات میں بہتری کا پیغام ملے گا جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا۔ وہ اب آسان ہوگا۔ ایک اہم مالی ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 لوح قرآنی کا نقش صبح گھر سے دیکھ کر نکلا کریں۔ اس سے آپ ہر مشکل سے دور رہیں گے چونکہ آپ کا خون بہت ہلکا ہے۔ اس لئے ہر نماز کے بعد ایک تسبیح (اللہ الحبیب) کی بھی کیا کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist