دورہ پاکستان پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات، اہم موضوعات پر گفتگو

Written by on February 17, 2022

دورہ پاکستان پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں پولیو کے خاتمے اور دیگر اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس  آج صبح ایک روزہ دورے پر  پاکستان پہنچے ، انہوں نے چک شہزاد میں کورونا سے متعلق ہسپتال اور  پاکستان  انسداد پولیو پروگرام کا دورہ کیا، ان کے دورے کے دوران معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر  فیصل سلطان بھی ہمراہ تھے ۔ بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا  اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے ۔ 

بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو  بھی سراہا ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist