خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی نہیں ہوگا ، الیکشن کمیشن کاتفصیلی فیصلہ جاری

Written by on February 17, 2022

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، الیکشن کمیشن  کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تفصیلی فیصلہ سات صفحات پر مشتمل ہے جس پر چیف الیکشن کمیشن اور ممبر بلوچستان  کے دستخط موجود ہیں ۔  تفصیلی  فیصلے میں واضح کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے مطابق صوبے کے بعض علاقوں میں برفباری اور موسم کی خرابی ہیں ،  محکمہ موسمیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ کام نہیں کہ وہ انتخابی عمل  کے ملتوی ہونے سے متعلق فیصلہ کریں ،  بلدیاتی انتخابا ت پہلے ہی دو سال کی تاخیر کا شکار ہیں ،  مزید تاخیر آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا کہ  بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 31 مارچ کو ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist