حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کتنا سیلز ٹیکس لے رہی ہے ، سینیٹر شہزاد وسیم نے سینیٹ میں بتادیا

Written by on February 17, 2022

چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا  جہاں اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کیا ، حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے ایوان میں بتایا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر کوئی سیلز ٹیکس نہیں لے رہی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر  اپوزیشن  نے ایوان میں احتجاج کیا اور  فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا ۔ چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے کہا کہ وقفہ سوالات کےبعداس پربات کرلیں۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ  پٹرولیم مصنوعات عوام کی پہنچ سےدورہوگئی ہیں، عوام پہلےہی مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، قیمتیں بڑھاکرعوام پرمزیدبوجھ ڈال دیاگیا،  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتےہیں۔

حکومتی سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ  عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت 93 ڈالرسےزائدہے، حکومت نےپٹرولیم لیوی میں کمی اورسیلزٹیکس صفرکردیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist