آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان سے باہر ہو گئے

Written by on February 17, 2022

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر مائیکل نیسر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل نیسر سائیڈ اسٹرین کی سکین رپورٹ آنے کے بعد دورہ پاکستان سے باہر ہوئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے مائیکل نیسر کی سائیڈ اسٹرین انجری کی تصدیق کی ہے جس کے بعد فاسٹ بولر مارک سٹیکٹی کو نیسر کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق برینڈن ڈوگٹ بھی بطور بیک اپ کھلاڑی آسٹریلین سکواڈ میں شامل ہے۔ 

خیال رہے کہ مائیکل نیسر کوئنز لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے نیو ساﺅتھ ویلز کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے اور ان کی فی الحال کرکٹ میں واپسی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلوی سکواڈ کے ارکان آسٹریلیا میں تین روز کی آئسولیشن کے بعد خصوسی طیارے سے پاکستان آئیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم 27فروری کو اسلام آباد پہنچ کر ایک دن کی آئسولیشن کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی (4تا 8 مارچ)، دوسرا کراچی (12 تا 16 مارچ) اور تیسرا لاہور (21 تا 25 مارچ) میں کھیلا جائے گا۔

علم میں رہے کہ قومی ٹیم کے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist