پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر جماعت اسلامی نے دو روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر جماعت اسلامی نے دو روزہ احتجاج کا اعلان کر دیا ۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے کہا کہ حکومت نے  ظلم کی تمام حدود عبور کر دیں ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم از کم  50 فیصد کمی کی جائے ۔

واضح رہے کہ نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا اطلاق ہو چکا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق  حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 159 روپے 86 پیسے لٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت نو روپے 53 پیسے بڑھا کر 154 روپے 15 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مٹی کاتیل 10 روپے آٹھ پیسے  مہنگا کرکے 126 روپے 56 پیسے ، لائٹ ڈیزل نو روپے 43 پیسے  مہنگا کرکے 123 روپے 97 پیسے  کا کردیا گیا ہے۔

 

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *