کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 49 افراد جاں بحق

Written by on February 16, 2022

مہلک کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مزید 49 افراد خونی وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے جس کے بعد پاکستان میں خونی وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 29 ہزار 877 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار 465 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ، ملک بھر میں اب تک 14 لاکھ 91 ہزار 423 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔13 لاکھ  88 ہزار 517 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ، ملک بھر میں مجموعی طور پر دو کروڑ 58 لاکھ  96 ہزار758 کورونا ٹیسٹ کئے گے جن میں سے گزشتہ  24 گھنٹوں میں 49 ہزار 553 ٹیسٹ کئے گئے ۔

سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 60 ہزار 670 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ، پنجاب میں چار لاکھ  96 ہزار 724 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ  12 ہزار 78 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ  33 ہزار 388 ، بلوچستان میں  35 ہزار 133 ، آزاد جموں و کشمیر میں  42 ہزار 180 ، گلگت بلتستان میں 11  ہزار 250 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist