وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لیکن مسلم لیگ ن نے ساتھ دینے پر پرویز الٰہی کو کیا پیشکش کی ؟ نجی ٹی وی چینل کا تہلکہ خیز دعویٰ

Written by on February 16, 2022

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کی پیشکش کردی، یہ دعویٰ نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نے کیا۔ یہ بھی کہا ہے کہ  ق لیگ کو پیغام مشترکہ سیاسی دوستوں کےذریعے پہنچایاگیا، پیغام میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دیں اور آگے بھی ملکرچلیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  ن لیگ کی اس پیشکش پر چوہدری پرویزالہیٰ نے ابتک کوئی جواب نہیں دیا تاہم گذشتہ روز وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الہی نے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کیا اور کہا تھا کہ ہمارا آپ سے ایک تعلق ہے اور وہ نبھانے کے لئے ہے، ایک بارپی ٹی آئی والوں کو تگڑے طریقےسےکہہ دیں ‘گھبرانا نہیں’۔

یاد رہے 2 روز قبل مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کی 22سال بعد چوہدری برادران سے سیاسی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کا اہم ایجنڈہ مرکز اور پنجاب میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کے لیے ق لیگ کی حمایت طلب کرنا تھا جبکہ  پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرادری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist