شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کرنیوالا خودکش حملہ آور مارا گیا

Written by on February 15, 2022

ضلع شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی،  خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر ہینڈ گرینیڈ سےحملے کی بھی کوشش تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد  ہوا جبکہ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی۔یہ سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کا مزید  کہنا ہے کہ مقامی افراد نے سکیورٹی فورسزکی بروقت مؤثرکارروائی کوسراہا اور علاقے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist