چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور
Written by Prime FM92 on February 14, 2022
سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کی بحالی کے خلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی طارق بنویر کی بحالی کیخلاف اپیل پر سماعت کی ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ طارق بنوری کی سربراہی میں جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی ، ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے ۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ وہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں ، یہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے، چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے پاس کسی کی تعیناتی کے اختیار کیوں نہیں ، ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ قانون میں ترمیم کر دی ، ساتھ ہی کہتے ہیں کہ چیئرمین کو اختیارات استعمال کرنے سے روکیں ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی جانب سے کی جانے والی تعیناتیاں موجودہ کیس کے فیصلے سے مشروط ہوں گی ۔
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔