الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف کوئی حکم نہیں دینگے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق سپریم کورٹ نے واضح کر دیا

Written by on February 14, 2022

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق سپریم کورٹ نے واضح کر دیا کہ یہ  عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کوئی حکم نہیں دے گی ۔

سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا میں  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق  کیس کی سماعت ہوئی ،  عدالت نے ریمارکس دیے کہ  الیکشن کمیشن نے 31 مارچ کو کے پی میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول دے دیا ، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کل تمام فریقین کو سن کر مناسب حکم جاری کرے، الیکشن کمیشن چاہے تو حالات کے مطابق انتخابات کا شیڈول بدل سکتا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist