پی ٹی آئی ابو ظہبی محمد ثقلین مہرو کی سفیر پاکستان افضال محمود سے ملاقات

Written by on February 13, 2022

پی ٹی آئی ابو ظہبی کے صدر  محمد ثقلین مہرواورملک شاہد نے گزشتہ دنوں  سفیر پاکستان  افضال محمود سے سفارت خانہ میں ملاقات کی ۔ محمد ثقلین مہرو نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ سفیر پاکستان افضال محمود نے کہا کہ ایمبیسی کے دروازے تمام پاکستانیوں کے لیے ہر وقت کھلے  ہیں۔ جہاں وہ بذات خود شکایت سننے کے لیے ہر وقت موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری شروع کرنے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم یہاں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل براہ راست سن سکیں اور اپنی خدمات میں بہتری لا سکیں۔ سفیر پاکستان  افضال محمود نے کہا کہ میرا پیغام ہر کسی تک پہنچائیں کہ بغیر کسی سفارش کے آپ پاکستان ایمبیسی آئیں، یہاں موجود عملہ آپ کے جائز اور قانونی مسائل کو حل کرنے کے لیے موجود ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist