پی آئی اے کی سفری ٹکٹ کی نئی پالیسی کا اعلان، وہ شہری جنہیں اب مفت فضائی ٹکٹ ملے گا

Written by on February 13, 2022

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ نے ملازمین کے سفری ٹکٹ کی تبدیل شدہ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت ریٹائرڈ یا وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے،قومی ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق نئی ایئر ٹکٹ پالیسی سے ملازمین کو پرانی مراعات ختم ہو جائیں گی،  نئی پالیسی کے تحت حاضر سروس، ریٹائرڈ کنٹریکٹ اور ڈیپوٹیشن ملازمین ایئر ٹکٹ کے اہل ہوں گے۔

 پالیسی کے مطابق ریٹائرڈ اور وفات پانے والے ملازمین کے والدین کو مفت ٹکٹ فراہم نہیں ہوں گے، ملازمین کے بچوں کو 24 سال کی عمر تک ٹکٹ اور غیر شادی شدہ بچوں کو 27 سال کی عمر تک ٹکٹ فراہم ہوں گے۔ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لے پالک بچوں کو بھی سفری ٹکٹ نہیں ملے گا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist