کراچی میں خود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی بتانے والا نو سر باز اصلی ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گیا۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق نوسر باز خود کو ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی اور ڈی جی نیب لاہور بتاتا تھا ، ایف آئی اے نے کارروقئیا کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم کی شناخت توقیر احمد کے نام سے ہوئی جبکہ ملزم کے قبضے سے ایک ہزار جعلی سمیں برآمد ہوئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف جعلسازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔
Leave a Reply