“پاکستان پوسٹ 12 سال بعد خسارے سے نکلا، 2032 کلومیٹر سڑکیں بنیں” حامد میر بھی مراد سعید کی کارکردگی پر بول پڑے
Written by Prime FM92 on February 12, 2022
سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنا دیا۔
اپنے ایک ٹویٹ میں حامد میر نے کہا ” وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنی وزارتوں کی کارکردگی سےمتعلق کچھ دستاویزات بھجوائی ہیں جن کے مطابق پاکستان پوسٹ کو 12 سال بعد خسارے سے نکالا گیا، ادارے نے پچھلے تین سال میں 46 ارب روپے کمائے ،ادارے کی آمدنی میں 60 فیصد اضافہ ہوا تین سال میں این ایچ اے نے 2032 کلومیٹر نئی سڑکیں بنائیں۔”