سول ایوی ایشن نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ، 42 لاکھ مالیت کا سونا مالک کے حوالے کردیا
Written by Prime FM92 on February 12, 2022
سول ایوی ایشن نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 42 لاکھ روپے مالیت کا سونا ملک کے حوالے کر دیا ۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارتی کے مطابق 28 جنوری کو مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں مسافر نائب خان کا ایک بیگ لا پتہ ہو گیا تھا ، جس کی شکایت مسافر نے کی تھی ، سول ایوی ایشن نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے اس پرواز کے ایک اور مسافر کی نشاندہی کی جو لا پتہ بیگ لے کر جا رہا تھا ، مسافر کا ڈیٹا نکالا گیا اور رابطہ کر کے اسے ائیرپورٹ واپس بلوایا ۔