چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات کے تنازعے پر وزارت تعلیم کی مشیر ڈاکٹر عائشہ رزاق عہدے سے مستعفی ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عائشہ رزاق کا ایچ ای سی کے چیئرمین سے ملاقات کے معاملے میں تنازع چل رہا تھا ، ڈاکٹر عائشہ رزاق گزشتہ اجلاسوں میں بطور احتجاج غیر حاضر بھی رہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ ایچ ای سی کے ماملات پر وزارت کی پالیسی کے خلاف بولتی رہی ہیں ، ڈاکٹر عائشہ نے چیئرمین ایچ ای سی سے ملاقات کا کہا ، سبب اور وضاحت مانگی گئی مگر انہوں نے کوئی جواب نہ دیا ۔ وزارت تعلیم کے حکام کے مطابق ڈاکٹر عائشہ کے تحفظات دور کئے جائیں گے ، ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا جائے گا۔
Leave a Reply