پی ایس ایل کی وجہ سے پاکستان کی بڑی یونیورسٹی نے دوپہر کے بعد آن لائن کلاسز کا فیصلہ کرلیا

Written by on February 11, 2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی میں دوپہر ایک بجے کے بعد کلاسز آن لائن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران ایوننگ کلاسز  آن لائن ہوں گی، ایک بجے سے پہلے کلاسز کیمپس میں ہوں گی، صبح کی کلاسز دن 12 بجےتک مکمل ہوجائیں گی۔ طلبہ کو  آمد و رفت میں مشکل کے  پیش نظر  کلاسز  آن لائن لی جائیں گی۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے اہم شاہراؤں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist